زائد المیعاد ٹائر پر سعودی تاجر کو سزا
مکہ مکرمہ...سعودی وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے سعودی شہری محمد بن جابر الیمانی کو گاڑیوں کے پرانے ٹائر فروخت کرنے اور زائد المیعاد ٹائر ذخیرہ کرنے کا الزام ثابت ہوجانے پر 2مقامی اخبار میں مشتہر کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وزارت تجارت کا کہناہے کہ سعودی تاجر کے خلاف مکہ مکرمہ کی فوجداری عدالت میں مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔ عدالت نے پرانے اور زائد المیعاد ٹائر فروخت کرنے کا الزام ثابت ہوجانے پر سعودی شہری پر جرمانہ کردیا۔ اسکے یہاں موجود پرانے اور زائد المیعاد ٹائر ضبط کرکے تلف کرانے اور عدالتی فیصلہ 2مقامی اخبارات میں تاجر کے حساب پر شائع کرنے کا حکم سنادیا۔