ریلوے ٹریک کی اپ گریڈیشن کا معاہدہ
لاہور ..پاکستان اور چین کے درمیان کراچی سے پشاور کے درمیان ریلوے ٹریک کی اپ گریڈیشن کا معاہدہ طے پاگیا۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان میں ریل سروس بہت پیچھے رہ گئی اسے آگے لے جانا چاہتے ہیں۔1700 کلومیٹر ٹریک آج بھی ویران پڑا ہے ۔منگل کو پاکستان اور چین کے درمیان کراچی سے پاور کے درمیان ریلوے ٹریک کی اپ گریڈیشن کا معامدہ طے پا گیا۔معاہدے پر دستخط کی تقریب لاہور میں پاکستان ریلوے کے ہیڈ کوارٹر میں ہوئی۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین ایک دوسرے کی دوستی پر بھروسہ کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ 23 نومبر کو وزیراعظم4 ٹرینوں کا افتتاح کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف وقت کی ضرورت ہے۔ اپنی ضرورت کے تحت اس کے پاس جارہے ہیں۔آئی ایم ایف کے پاس جانے کی کڑوی گولی کھانی پڑجاتی ہے۔انہوں نے اعلان کیا کہ 11 دسمبر کو ریلوے میں 10 ہزار ملازمتوں کا اشتہار دیا جارہاہے۔ زندہ رہا تو ایک لاکھ ملازمتیں دے کر جاوں گا۔وزیر ریلوے نے سابق صدر کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے کہا کہ زرداری نے کمیشن نہ کھائی ہوتی تو آج ریلوے کا محکمہ کہاں سے کہاں پہنچ چکا ہوتا۔مجھے خطرہ ہے زرداری کہیں بلاول کی سیاست بھی نہ لے ڈوبیں۔ آنےوالے وقت میں زرداری اور بلاول کی سیاسی راہیں جدا نظر آتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی پوری کوشش ہے ان کی سیاست چاہے ختم ہو۔ مریم کی سیاست بچ جائے۔ایک سوال پرشیخ رشید نے کہا کہ عمران خان نے بہت محنت کی ہے، حکمت عملی کی تبدیلی یوٹرن نہیں۔