Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میانمار پولیس کی روہنگیا کیمپ پر فائرنگ

 میانمار.....اقوام متحدہ نے عارضی کیمپوں میں رہائش پذیر روہنگیا مسلمانوں کو پرسکون اور پرامن رہنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔میانمار پولیس نے رخائن کے قصبے میں قائم ایک کیمپ میں داخل ہوکر فائرنگ کردی تھی ۔ 4 روہنگیا مسلمان زخمی ہوگئے ۔اس واقعہ پر میانمار میں قائم اقوام متحدہ دفتر کے سربراہ نے علاقے میں موجود روہنگیا مسلمانوں کو پرسکون، پر امن رہنے کی ہدایت جاری کی جہاں صرف سرکاری اجازت سے ہی رسائی حاصل کی جاسکتی ہے لیکن عارضی کیمپوں میں رہنے والوں کو بدترین حالات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ایک عینی شاہد نے بتایاکہ پولیس افسران ان 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کی کوشش کررہے تھے جن کا تعلق گزشتہ ہفتے ینگون سے 106 روہنگیا مسلمانوں کو لے جانے والی کشتی سے تھا۔میانمار کے ان عارضی کیمپوں میں مقیم روہنگیا مسلمانوں کی نقل و حرکت ، طبی سہولیات، ملازمت اور تعلیم تک رسائی محدود ہے جس کی ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے سخت مذمت کی گئی ہے۔اس سے قبل بنگلہ دیش کے علاقے میں متحرک امدادی تنظیموں کا کہنا تھا کہ روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش میں پناہ لینے کے بعد میانمار واپس جانے سے خوفزدہ ہیں۔
 

شیئر: