Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا ہماری قربانیوں کا اعتراف کرے ،آرمی چیف

راولپنڈی...آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ کامیابی سے لڑی۔جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان علاقائی امن کیلئے بھی اپنا کردار ادا کر رہا ہے ۔ پاکستان نے افغانستان میں امن کیلئے کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ اقدامات کئے ہیں ۔ آرمی چیف نے کہا کہ سب سے زیادہ عسکری معاشی سیاسی اور سماجی قیمت ادا کی ہے۔ دنیا کو اس کا اعتراف کرنا چاہئے ۔افغانستان میں امن کیلئے کردارادا کرتے رہیں گے لیکن پاکستان کی عزت اور سلامتی ہمیشہ مقدم رہے گی۔ 

شیئر: