سی پیک ملکی معیشت پر بوجھ نہیں، وزیر خارجہ
کوالا لمپور...وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے ملکی معیشت پر بوجھ کے حوالے سے تاثر غلط ہے۔ ملکی مجموعی قرضے میں اقتصادی راہداری کا حصہ آٹے میں نمک کے برابر ہے۔کوالالمپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیانے طویل عرصے کے بعد اپنے روابط کو بہتری کی طرف گامزن کیا ہے۔ 20 سال کے بعد سربراہی اجلاس کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔ دونوں ممالک کے مفادات میں یکسانیت ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ملائیشیا کو جانوروں کی خوراک اور زرعی مصنوعات فراہم کرے گا ۔ ملائیشیا سیاحت کے شعبے اور آسیان میں ڈائیلاگ پارٹنر کے لئے مدد کرے گا۔انہوں نے پاکستان اور ملائیشیا میں تعلقات بہتری کی جانب بڑھنے کی امید ظاہر کی۔