Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیس بک اور انسٹاگرام سروس دنیا بھر میں متاثر‎

سماجی رابطے کی مقبول ترین ویب سائٹ فیس بک اور اس کی زیرملکیت فوٹو شیئرنگ ایپ کی سروس دنیا کے مختلف ممالک میں سروس کی خرابی کا سامنا کرنا پڑا جس کے نتیجے میں متعدد صارفین کو ایپلیکیشن کے استعمال میں مشکلات کا سامنا رہا ۔فیس بک اور انسٹاگرام کی سروس 20 نومبر کو شام 5 بجے کے بعد سے متاثر ہوئی اور صارفین کو کئی گھنٹے تک کوفت کا سامنا کرنا پڑا۔ صارفین جیسے ہی فیس بک پر کوئی تصویر یا ویڈیو شیئر کرنے کی کوشش کرتے تو سروس میں ایرر آجاتا اور صارف کو پیغام ملتا کہ آپ اس وقت تصویر یا ویڈیو شیئر نہیں کرسکتے۔پاکستان کے علاوہ برطانیہ، امریکا، و یورپی ممالک سمیت دیگر ممالک میں بھی سوشل ویب سائٹس کی سروس میں خرابی پیش آئی۔ سروس ماضی کی طرح مکمل طور پر بند نہیں ہوئی بلکہ کچھ فیچرز کام کرتے رہے، مگر ایسے بھی لوگوں کی کمی نہیں جنھیں فیس بک ہوم پیج اوپن کرنے پر سروس ان اویل ایبل میسج کا سامنا ہوا۔اسی طرح انسٹاگرام صارفین کو ویب سروس لوڈ کرنے میں ناکامی ہوئی مگر ایپ کام کرتی رہی۔فیس بک نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ فیس بک اور انسٹاگرام سروس ڈاؤن ہوئی۔دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ کی سروس ڈاؤن ہونے پر مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ’فیس بک ڈؤن‘ کا ہیش ٹیگ نمایاں ہوگیا، اور دنیا بھر کے لوگوں نے ٹوئیٹ کیے کہ فیس بک سروس معطل ہے۔ادھر ویب سائٹس کی آن لائن سروس میں خرابی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ڈاؤن ڈٹیکٹر نے اپنی رپورٹ میں نشاندہی کی کہ فیس بک کی سروس رواں ہفتے کئی بار مسائل کا شکار رہی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی فیس بک اور ان کی ہی سوشل شیئرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام کی سروس ڈاؤن ہوتی رہی ہے۔

شیئر: