Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ کے جنوبی قریئے سبزہ زاروں میں تبدیل

تبوک...حالیہ ایام کے دوران بارش کی جری لگ جانے پر مدینہ منور ہ کا پورا علاقہ سبزہ زاروں میں تبدیل ہوگیا۔ ہر جانب پانی کے تالاب اور سبزہ زار نظر آرہے ہیں۔ مقامی شہری اور مقیم غیر ملکی قدرتی مناظر سے لطف اٹھانے کیلئے سبزہ زاروں کا رخ کررہے ہیں۔ فوٹو گرافرز نے ان مناظر کو کیمرے کی آنکھ میں قید کرکے سوشل میڈیا پر تصاویر اور وڈیو کلپ جاری کردیں۔ یہ وڈیو کلپ بھی پذیرائی حاصل کررہی ہیں۔
 

شیئر: