قومی ہاکی کھلاڑیوں کے واجبات کا مسئلہ تاحال حل نہیں ہوسکا
جمعرات 22 نومبر 2018 3:00
لاہور: اسپانسر شپ حاصل کرنے کے باوجود پاکستان ہاکی فیڈریشن بدستور کھلاڑیوں کے لاکھوں روپے ڈیلی الاونس کی مقروض ہے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کو ہند میں منعقدہ ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ سے قبل بڑا اسپانسر ضرور مل گیا ہے لیکن کھلاڑیوں کو تاحال ان کے واجبات نہیں مل سکے۔ایک اندازے کے مطابق فیڈریشن کو ہر کھلاڑیوں کو سوا 2 لاکھ روپے ادا کر نے ہیں۔اطلاعات کے مطابق عمان میں کھیلی جانیوالی ایشین چیمپئنز ٹرافی کے کیمپ اور ٹورنامنٹ کے ڈیلی الاونس سمیت کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ کیلئے لگائے جانے والے کیمپ کے ڈیلی الاونس کے پیسے بھی نہیں ملے۔اب ٹیم ورلڈ کپ کیلئے ہند جانے والی ہے تاہم چیف کوچ اور سابق اولمپئین توقیر ڈار نے کھلاڑیوں کو یقین دہا نی کرائی ہے کہ ہندروانگی سے قبل ان کے واجبات ادا کر دئیے جا ئیں گے۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں