Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انٹرنیشنل اسکولوں میں غیر ملکیوں کی جگہ سعودیوں کی تقرری

ریاض ...ریاض ریجن میں محکمہ تعلیم نے تمام نجی اور غیر ملکی اسکولوں کو اپنے یہاں غیر ملکی اساتذہ ، منتظمین اور نگرانوں کی جگہ سعودیوں کی تقرری کا حکم جاری کردیا۔ الوطن اخبار نے اسکی تفصیلات دیتے ہوئے واضح کیا کہ اسکول سیکریٹری ، اسٹوڈنٹ گائڈ اور غیر نصابی سرگرمیوں کا انچارج سعودی ہوگا۔ علاوہ ازیں رواں تعلیمی سال 1440ھ کی پہلی ششماہی کے اختتام تک انتظامیہ میں سعودیوں کی تقرری لازمی ہوگی۔محکمہ تعلیم نے نجی اور انٹرنیشنل اسکولوں کو تحریری طور پر اطلاع دی ہے کہ مذکورہ ہدایت پر عملدرآمد کیا جانا ضروری ہے۔ وزارت تعلیم نے یہ فیصلہ سعودی کابینہ کے اس فیصلے کے تناظر میں جاری کیا ہے جس میں نجی اور انٹرنیشنل اسکولوں کے مالکان کوسعود ی پرنسپلز کی تقرری کا حکم دیا گیا تھا۔
 

شیئر: