Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رام پور میں خالی ٹرین کے 7 ڈبے پٹری سے اترگئے،گارڈ زخمی

رام پور۔۔۔ اترپردیش میں  رام پور کے شہزادپور علاقے میں دہلی مرادآباد ریلوے سیکشن ٹرین کے 7 خالی ڈبے پٹری سے اتر گئے، جس سے ٹرینوں کی سروس میں رکاوٹ پیدا ہوئی۔ریلوے ذرائع نے یہاں بتایا کہ بدھ کی رات دہلی سے ایک مسافر گاڑی کے11 ڈبے مرمت کے لئے لکھنؤ بھیجے جا رہے تھے۔ ٹرین جب رام پور کے شہزادپور علاقے کے دھمورا چوکی کے قریب سے گزر رہی تھی تو ٹرین کے7 ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ڈرائیور نے ایمرجنسی بریک لگاکر ٹرین کو روکنے میں کامیابی حاصل کی۔ حادثے میں ٹرین کے گارڈ ستیش چندر شدید زخمی ہوگئے،انہیں فوراًمرادآباد کے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اطلاع ملنے پر افسران موقع پر پہنچے اور بوگیوں کو دوبارہ پٹری پر چڑھانے کا کام شروع کرا دیا ۔ کئی ٹرینوں کے روٹ بھی تبدیل کر دیئے گئے ہیں۔حادثے سے تقریباً200 میٹر تک ریلوے لائن ٹوٹ پھوٹ گئی جس کی وجہ سے 23ٹرینوں کے راستے تبدیل کئے گئے۔دہلی سے بریلی اور بریلی سے دہلی کی طرف جانیوالی اور دہلی سے سیتاپور جانیوالی ٹرینوں سمیت6ٹرینیں منسوخ کردی گئیں۔ٹرینیں منسوخ ہونے سے مراد آباد اسٹیشن پر افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔سیکڑوں مسافر ٹرین کا ٹکٹ واپس کرکے بسوں کے ذریعے سفر کرنے پر مجبور ہوگئے۔ریلوے پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -ہندوستانی تاجر اور ماہرین دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کررہے ہیں، صدرکووند
رائے دیں، تبصرہ کریں

 

شیئر: