Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لندن کے فلیٹ سے دھماکہ خیز ڈیوائسز برآمد

لندن... لندن کے شمال مغربی علاقے میں واقع ایک فلیٹ سے دھما کہ خیز ڈیوائسز برآمد ہوئی ہیں۔لندن کی پولیس نے بتایاکہ یہ ڈیوائسز جس فلیٹ سے برآمد ہوئی ہیں وہ خالی تھا ۔ پولیس نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کی مدد سے دونوں ڈیوائسز کو ناکارہ بنادیا ۔ڈیوائسز ملنے کے بعد پولیس نے ارد گرد کے گھروں میں سرچ آپریشن کیا، تحقیقات جاری ہیں۔ اس علاقے میں پولیس موبائلز، بارودی مواد تلاش کرنے والے اداروں کی گاڑیاں اور ایمبولینسز بڑی تعداد میں دیکھی گئیں۔8گھنٹے سرچ آپریشن کرنے کے بعد سڑکیں ٹریفک اور لوگوں کی آمد و رفت کے لئے کھول دی گئی ۔

شیئر: