دہلی: چارٹرڈ اکاؤنٹینٹ کی عمارت میں آتشزدگی
جمعرات 22 نومبر 2018 3:00
نئی دہلی۔۔۔دہلی میں آئی ٹی او روڈ پر واقع انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹینٹ آف انڈیا کی عمارت میں علی الصباح آتشزدگی کا واقعہ پیش آیاجس سے علاقے میں افراتفری پھیل گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کی 4ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کارروائی شروع کردیں۔امدادی ٹیموں نے عمارت میں موجود افراد کو بحفاظت نکال لیا۔پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کے آتشزدگی کے اسباب معلوم کرنے کیلئے چھان بین شروع کردی۔