سابق صدر پانامہ کے بیٹے امریکہ میں گرفتار
جمعرات 22 نومبر 2018 3:00
واشنگٹن..پانامہ کے سابق صدر کے 2بیٹوں کو امر یکہ میں گرفتار کر لیا گیا۔ سابق صدر ریکارڈو مارٹینل کے دونوں بیٹے غیر قانونی طور پر امریکہ میں مقیم تھے۔ر ریکارڈو مارٹینل پر اربوں ڈالر رشوت لینے کا الزام ہے اور وہ جیل میں ہیں۔امریکی اٹارنی جنرل نے تصدیق کی کہ پانا مہ کے سابق صدر ریکارڈو مارٹینل کے 2 بیٹوں لوئیس اور ریکارڈو کو ریاست فلوریڈا سے میامی کے قریب ایک علاقے سے ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران حراست میں لیا گیا ۔ سابق صدر کے بیٹے 2017 میں قانونی طریقے سے امریکہ آئے تاہم ویزے کی مدت ختم ہونے کے بعد غیر قانونی طور پر مقیم تھے ۔