Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن ثالثی کا معاملہ انتہائی حساس ہے،دفتر خارجہ

اسلام آباد...دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہاہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان کے بعد ریکارڈ کی تصحیح کیلئے پاکستان کی جانب سے ٹوئٹ کئے گئے۔پاکستان نے القاعدہ دہشتگردوں کی سرکوبی کیلئے امر یکہ سے انٹیلی جنس تعاون کیا۔امر یکہ کے براہ راست طالبان سے روابط سے آگاہ ہیں ۔بریفنگ کے دوران ترجمان نے ہندوستانی فوج کے سربراہ کی جانب سے پاکستان مخالف بیان پر کہا کہ اتنا کہتے ہیں سوچ کر بولنے کی ضرورت ہے ۔مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ یمن ثالثی کا معاملہ انتہائی حساس ہے تاہم اس پر پیش رفت ہوئی ہے۔وزیراعظم عمران خان کے دورہ ملائیشیا کے حوالے سے ترجمان نے بتایا کہ کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ پر بات چیت ہوئی اور دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق ہوا۔
 

شیئر: