Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گیلکسی ایس 10 میں 6 کیمرے دیئے جانے کا امکان

سامسنگ کمپنی اپنی گیلکسی ایس سیریز کے دس سال مکمل ہونے پر گیلکسی ایس 10 متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس فون میں جدید ترین ٹیکنالوجی دی جائے گی اور کئی نئے فیچرز کو متعارف کرایا جائے گا۔ فون کو 4 مختلف ورژن میں متعارف کرایا جائے گا جس میں سے تین گیلکسی ایس 10 کے ریگولر ماڈل ہوں گے۔ ان میں 5.8 سے 6.4 انچ ڈسپلے دیا جائے گا اور یہ فون 3 سے 5 کیمروں کے ساتھ متعارف کرائے جائیں گے جبکہ چوتھا بیونڈ ایکس نام سے متعارف کرایا جائے گا جس میں 6.7 انچ ڈسپلے ، 6 کیمرے اور 5 جی سپورٹ بھی دی جائے گی۔ کمپنی ان اسمارٹ فونز میں ریورس وائرلیس چارجنگ فیچر بھی متعارف کرانے جا رہی ہے جس کی مدد سے اسمارٹ فون اپنی بیٹری لائف کو دیگر ڈیوائسز کے ساتھ شیئر کر سکیں گے۔ فون میں بیزل کو کم سے کم رکھنے کے لیے نئے نوچ ڈسپلے کا استعمال کیا جائے گا۔ ان چاروں اسمارٹ فونز کو فروری کے وسط میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔
 

شیئر: