Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انسٹاگرام صارفین ہوشیار ، صفائی مہم شروع!‎

تھرڈ پارٹی اپلیکیشنز کا سہارا لے کر اپنے اکاؤنٹس کے فالورز اور لائکس بڑھانے والے صارفین ہوشیار ہوجائیں کیونکہ انسٹاگرام ایسے تمام جعلی فالوورز کی چھٹی کرانے والا ہے۔انسٹاگرام کے اس اقدام کا مقصد عوام کا سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر بھروسہ بڑھانا ہے۔ صفائی مہم کے لیے انسٹاگرام ایک خودکار سافٹ وئیر کا استعمال کر رہا ہے جو ایسے اکاؤنٹس کی نشاندہی کرے گا جو تھرڈ پارٹی ایپلیکیشن کے ذریعے جعلی لائکس ، کمنٹس اور فالوورز حاصل کر کے انسٹاگرام کے شرائط و ضوابط کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ انسٹاگرام ایسے تمام صارفین کو پہلے لائک ، فالوورز اور کمنٹس کے خاتمے کے بارے میں آگاہ کرے گا۔ واضح رہے کہ سماجی رابطے کی ایک اور مقبول ویب سائٹ ٹوئٹر نے بھی جعلی اکاؤنٹس کی صفائی کا کام شروع کیا تھا جس کے نتیجے میں کئی لوگوں کے فالورز میں کمی واقع ہوئی تھی۔
 

شیئر: