نیویارک۔۔۔بین الاقوامی اقتصادی تعاون تنظیم نے اگلے برس کے لیے دنیا کی اہم اقتصادی طاقتوں کی شرح نمو سے متعلق نظرثانی شدہ اندازے جاری کردیئے۔ ایک رپورٹ میں اس تنظیم نے کہاکہ اگلے برس عالمی سطح پر جی ڈی پی 3.5 فیصد رہے گا۔ مئی میں یہ اندازہ 3.7 فیصد لگایا گیا تھا۔ اس تنظیم کے مطابق امریکی اور چینی معیشتوں کی شرح نمو میں سست روی پیدا ہو گی۔