ولی عہد ابوظبی پہنچ گئے، شیخ محمد بن زاید سے ملاقات
ابوظبی: ولی عہد ووزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سرکاری دورے پر امارات پہنچ گئے۔ ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید سمیت امارات کے اعلی عہدیداروں نے ان کا استقبال کیا۔ ولی عہد کو ابوظبی کے شاہی ایئرپورٹ پر 21توپوں کی سلامتی دی گئی۔ بعد ازاں شہزادہ محمد بن سلمان اور شیخ محمد بن زاید کے درمیان باہمی مشترکہ امور پر تبادلہ خیال ہوا۔