Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہوسکتا ہے افغانستان کا دورہ کروں، ٹرمپ

و اشنگٹن ...امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ افغانستان کا عندیہ دیا ہے۔ ثقافتی تہوار کے موقع پر ٹیلی کانفرنس پر افغانستان میں متعین امریکی فوجیوں کو مخاطب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ہو سکتا ہے افغانستان آکر آپ سے ملاقات کروں۔اس حوالے سے مزید کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت افغانستان میں انتہائی ٹھوس امن مذاکرات کر رہے ہیں، جس کا بہت سے لوگوں کو علم نہیں تاہم اس کی کامیابی کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ میکسیکو کی سرحد پر صورت حال قابو سے باہر ہوئی توسرحد کو بند کر دیا جائے گا۔

شیئر: