Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت وظیفہ بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد...وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ ملک میں نچلے طبقوں کا تحفظ سب سے اولین ترجیح ہے۔ غربت کے خاتمے کے لئے مفصل پروگرام جلد عوام کے سامنے پیش کیا جائےگا۔ وزیر اعظم کی زیرصدارت ملک میں غربت کے خاتمے اورنوجوانوں کو باعزت روزگار کی فراہمی کے سلسلے میں اہم اجلاس ہو ا۔چیئر پرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی جانب سے کو غربت کے خاتمے اور غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے والے خاندانوں کو باعزت روزگار کی فراہمی کے سلسلے میں مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ دریں اثناءوفاقی حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق افراد کو ملنے والے وظیفے کی رقم بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سہ ماہی وظیفہ 5 ہزار سے زیادہ کی جائے گا۔حکومت کے اس فیصلے سے 55 لاکھ مستحق افراد مستفید ہوں گے۔ذرائع کے مطابق ملکی معاشی صورتحال بہتر ہونے کے بعد مستحق افراد کو ملنے والا وظیفہ بتدریج مزید بڑھایا جائے گا۔

شیئر: