اینڈرائیڈ فونز کی رفتار تیز کرنے کے لیے ٹپس
وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پرانے اینڈرائیڈ فونز کی رفتار میں کمی واقع ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے صارفین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ اگر آپ اپنے اینڈرائڈ فون کو بدلنا نہیں چاہتے تو اسی فون کے اندر موجود کچھ خفیہ سیٹنگز اور اپلیکیشن کی مدد سے ڈیوائس کی رفتار میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ اپنے اسمارٹ فون کی سیٹنگز کو اوپن کریں اور اس کو رول کر کے سسٹم یا اباؤٹ فون پر کلک کریں۔ اس میں موجود بلڈ نمبر کے آپشن پر سات بار لگاتار دبائیں جس کے بعد سیٹنگ میں واپس جائیں ۔بیہاں پر ڈویلپر اکشن سامنے آ جائیں گے۔ انہیں اوپن کر کے نیچے ونڈو اینیمیشن اسکیل ، ٹرانزیشن اینیمیشن اسکیل اور اینیمیٹر اینیمیشن اسکیل کی سیٹنگز کو تلاش کریں۔ ان تینوں سیٹنگز کے آگے 1 ایکس لکھا نظر آئے گا جس کا مطلب ہے کہ انیمیشن سو فیصد رفتار پر پلے ہو رہے ہیں۔ رفتار کو دوگنا کرنے کے لیے تینوں آپشنز کو 0.5 ایک سے تبدیل کر دیں اور ڈویلپر آپشن سے باہر نکل جائیں۔ اس آسان ٹرک کی مدد سے اپنے اینڈرائڈ فون کی رفتار کو بڑھایا جا سکتا ہے۔