تحریک لبیک کیخلاف کریک ڈاون ،خادم حسین رضوی گرفتار
لاہور...تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حراست میں لے لیا ۔ اہل خانہ نے گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔ تحریک لبیک کے دیگر رہنماوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں تحریک لبیک کے رہنماو¿ں کے خلاف کریک ڈاو¿ن جاری ہے۔تحریک لبیک پاکستان کے سرپرست اعلیٰ پیر افضل قادری نے تصدیق کی کہ ان کے رہنماو¿ں کو چھاپے مار کر گرفتار کیا جارہاہے۔اسلام آباد اور روالپنڈی سے بھی رہنماوں اور کارکنوں کو حراست میں لیا گیا ۔ راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے تحریک لبیک کے ڈو یژنل صدر سید عنایت الحق شاہ کو نظر بند کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ واضح رہے کہ خادم رضوی نے 25 نومبر کو یوم شہدا تحریک منانے کا اعلان کر رکھا ہے۔ کارکنوں کو فیض آباد پہنچنے کا حکم دیا ہے۔