Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حملہ سی پیک سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے، دفتر خارجہ

اسلام آباد... ترجمان دفترخارجہ نے کراچی میں چینی قونصلیٹ کے باہر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں چینی قونصلیٹ کے باہر حملہ کرنے والے تینوں حملہ آوروں کو ہلاک کردیا گیا ۔قانون نافذ کرنےو الے اداروںنے مکمل کنٹرول سنبھال لیا۔ ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ تمام چینی سفارتکار محفوظ ہیں ۔ڈاکٹرفیصل نے کہا کہ دہشتگردی کی ایسی کارروائیاں پاک چین دوستی کو خراب کرنے کی کوششیں ہیں۔ ایسی کوششوں سے سی پیک کے منصوبے کو سبوتا ژکرنے کی کوششیں کی جارہی ہیںالبتہ دونوں ممالک کی دوستی مضبوط ہے، ایسی کارروائیوںکی مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان گزشتہ عرصے سے دہشتگردی کے خلاف جنگ کررہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے واقعہ کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا۔

شیئر: