Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ: شاپنگ مال میں فائرنگ ، حملہ آور ہلاک

واشنگٹن۔۔۔امریکہ کی ریاست الاباما کے مال میں 'بلیک فرائیڈے' کی شاپنگ کے دوران ہونیوالی فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے جبکہ پولیس افسر کی فائرنگ سے حملہ آور ہلاک ہوگیا۔پولیس نے بتایا کہ ریورچیس گیلریا مال میں 18 سالہ نوجوان اور 21 سالہ حملہ آور کے دوران معمولی جھگڑا ہوا جس کے بعد فائرنگ کی گئی۔عینی شاہدین نے بتایا کہ انہوں نے ھینکس گِونگ ڈے' کے موقع پر شاپنگ مال کے اندر فائرنگ کی آواز سنی، جس کے بعد وہاں بھگدڑ مچ گئی۔چند ہفتے قبل امریکہ کے شہر پٹس برگ میں یہودی عبادت گاہ میں فائرنگ سے 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

شیئر: