Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بی سی سی آئی لابی سے ہرجانہ کیس جیتنا مشکل تھا ، نجم سیٹھی

  لاہو:پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ہندوستانی بورڈ کے خلاف پی سی بی کے70ملین ڈالر ہرجانہ کے کیس میں ناکامی کی ذمہ دار ہندوستانی لابی ہے۔نجم سیٹھی کے دور میں یہ کیس آئی سی سی کی تنازعات کمیٹی کو بھیجا گیا تھا،سیٹھی نے کہاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کیس قطعی طور پر کمزور نہیں تھا اور ہم نے لندن میں وکلاءسے مشورے کے بعد ہی آئی سی سی کی تنازعات کمیٹی سے رجوع کیا لیکن جو فیصلہ سامنے آیا وہ غیر معقول اور سیاسی اثرات کا شاخسانہ ہے۔سابق چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل میں ہندوستانی کرکٹ بورڈ کے زبر دست اثر و رسوخ سے پوری دنیائے کرکٹ واقف ہے اور ماضی میں ہندوستانی بورڈ تو آئی سی سی کو اپنی الگ کرکٹ کونسل بنانے کی بھی دھمکی دے چکا ہے ۔ اس لئے میں بڑی سنجیدگی کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ فیصلہ اسی لابی کے دباو اور اثرات کی وجہ سے ہمارے خلاف آیا۔ 
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: