Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیک وزیر اعظم کیخلاف عدم اعتماد ناکام

پراگ...چیک جمہوریہ کی حکومت کے خلاف پارلیمنٹ میں پیش کردہ تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گئی ۔ قرارداد کی منظوری کےلئے 201 رکنی ایوان میں 101 اراکین کی حمایت درکار تھی۔ قرارداد کے حق میں صرف92 ووٹ پڑے۔ چیک جمہوریہ کے ارب پتی وزیراعظم اندرے بابس کو گزشتہ برس سے ایسے الزام کا سامنا ہے کہ انہوں نے ایک دہائی قبل اپنی ایک کمپنی کی ملکیت اپنے بچوں کو منتقل کرنے کو چھپا کر لاکھوں یورو کا فائدہ اٹھایا۔ بابس کے مخالف سیاسی حلقے اس کو کرپشن قرار دے رہے ہیں۔ چیک وزیراعظم اس الزام سے انکاری ہیں۔

شیئر: