Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چینی شہریوں کی سیکورٹی سخت کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: کراچی میں چینی قونصل خانے میں گزشتہ روز ہونے والی دہشت گردانہ کارروائی کے بعد ملک میں موجود تمام چینی باشندوں کے لیے حفاظتی اقدامات پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملک میں جاری سی پیک سمیت دیگر منصوبوں پر کام کرنے والے تمام چینی باسندوں کی سیکورٹی پر نظر ثانی کی جائے گی اور اس حوالے سے وزارت داخلہ کی جانب سے صوبائی حکومتوں کے ساتھ رابطہ کاری کی جائے گی اور سیکیورٹی پلان سے متعلق مقامی پولیس کا کردار مزید موثر بنایا جائے گا۔ چین کے تمام منصوبوں کی سیکورٹی کے لیے سیرویلنس بڑھانے کا فیصلہ کرنے کے ساتھ سی پیک سمیت دیگر تمام منصوبوں پر کام کرنے والوں کی سیکیورٹی اسکریننگ کرائی جائے گی۔ علاوہ ازیں پنجاب حکومت نے چینی شہریوں اور دیگر غیر ملکیوں کو اجنبیوں کے ساتھ سفر کرنے سے روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کی ہدایت پر پنجاب پولیس، سی ٹی ڈی، اسپیشل برانچ، و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
 

شیئر: