Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئی میک اپ کے جدید اور منفرد انداز ‎

فیشن میں جدت میک اپ ، ملبوسات اور دیگر ایسیسریز  پر اثر انداز ہوکر ان میں تیزی سے تبدیلی کا سبب بنتی ہے .  آرائش حسن میں نت نئی مصنوعات  کا اضافہ  خواتین کے لیے خوش آئند ثابت ہوتا ہے .  آئی میک اپ کی بات کی جائے تو  جدید اور منفرد انداز  اوررنگوں کے امتزاج اور بلینڈنگ  سے آنکھوں کے حسن کو دوبالا کیا جا سکتا ہے .  آنکھوں پر ہلکا  براؤن شیڈ لگائیں اور  اسکی بلینڈنگ سروں تک محدود رکھیں .  آنکھوں کو پر کشش بنانے کے لیے  چاکلیٹ براؤن  آئی لائنر استعمال کریں  . یہ لائنر آنکھوں کے نچلے حصے پر بھی لگائیں .  لگانے کے بعد چھوٹے سائز کے اسکوائر برش سے اسکی بلینڈنگ کریں .  اگر آپ آنکھوں کو شمری لک دینا چاہتی ہیں تو آنکھوں کےاندرونی حصے میں کریم رنگ کی شمری پینسل لگا لیں .  کوشش کریں کہ دن کی تقریبات میں گہرے آئی شیڈ کا استعمال نہ کریں  بلکہ آنکھوں پر ہلکا خاکستری یا پیچ رنگ لگائیں  تاکہ میک اپ میں توازن برقرار رہے .  پلکوں کو کرل کرلیں اور اوپری پلکوں پر  وافر مقدار میں مسکارا لگائیں . آپکی آنکھیں ایک خوبصورت  اور دلکش تاثر پیش کریں گی . 
یہ بھی پڑھیں:چہرہ خراب کرنے والی عادات سے گریز کریں

شیئر: