چینی قونصلیٹ حملہ، سہولت کاروں میں حربیار مری بھی نامزد
کراچی ...چینی قونصلیٹ پر حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمے میں انسداد دہشتگردی، بارودی مواد، قتل، اقدام قتل سمیت دیگردفعات شامل کہیں۔ایف آئی آر کے متن میں درج ہے کہ ہلاک دہشت گردوں ازل، رازق اور رئیس بلوچ کا تعلق بلوچ لیبریشن آرمی سے تھا۔ دہشت گردوں کے 13 سہولت کاروں کو بھی نامزد کیا گیا ہے، پہلا نام حربیار مری کا ہے۔ اسلم اچھو، نوربخش مینگل، کریم مری، کمانڈر نثار، کمانڈر شریف، آغا شیر دل، کمانڈر گیندی، کمانڈر گیندو، کہٹن رحمان گل، کمانڈر حمل، حربیارمری، میرک بلوچ، بشیر زیب اور کمانڈر منشی شامل ہیں۔ایف آئی آر کے مطابق دہشت گرد مفرور ملزمان سے رابطے میں تھے۔