دہشت گرد حملے سے آدھا گھنٹہ پہلے بھی آئے
کراچی... کراچی میں چینی قونصلیٹ پر حملے میں ملوث دہشت گردوں کے حملے سے آدھ گھنٹہ پہلے بھی آنے کا انکشاف ہوا ہے ۔ حملے میں زخمی سیکیورٹی گارڈ محمد جمن نے بتایاکہ حملے سے آدھ گھنٹہ پہلے2 حملہ آور عام شہری کے طورپرآئے۔ ویزاسیکشن کی معلومات لیں تو انہیں بتایاگیا کہ ویزاسیکشن ابھی نہیں کھلا۔ آدھ گھنٹے بعد کھلے گا۔محمد جمن نے بتایاکہ حملہ آور دوبارہ آئے تو آتے ہی گولیوں کی بوچھاڑ کردی اور بیریئرز پر گرنیڈ پھینکا۔ حملہ آوروں کے آدھ گھنٹہ بعد دوبارہ آنے کے انکشاف پر سیکیورٹی اداروں نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ شروع کردی۔یہ بھی تفتیش کی جارہی ہے کہ آدھ گھنٹہ حملہ آور کہاں پر موجود رہے ۔