Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طالبان نے افغان ہیلی کاپٹر مار گرایا؟

کابل ...  افغان نیشنل آرمی کا ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کے دوران تباہ ہوگیا ۔ 2 افغان فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔ افغان حکام نے بتایا ہیلی کاپٹر میں تکنیکی خرابی کے باعث انجن میں آگ لگ گئی جس کے باعث قندھار میں ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی ۔اس دوران ہلاکتیں ہوئیں۔ طالبان نے ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع نے بھی نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہیلی کاپٹر دشمن کے فائر کی زد میں آنے کے بعد ہنگامی لینڈنگ کے دوران تباہ ہوا ۔واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

شیئر: