دنیا کی 105 زبانوں کا فوری ترجمہ کرنے والا آلہ تیار
ایمسٹرڈیم....ہالینڈ کی ایک ٹیکنالوجی کمپنی نے دنیا کی 105 زبانوں میں ترجمہ کرنے والا آلہ تیار کیا ہے۔ مصنوعی ذہانت کے ذریعے کام کرنے والی یہ مشین عربی زبان کا دوسری زبانوں میں ترجمہ کرنے یا دوسری زبانوں کا عربی میں ترجمہ کرنے کی بھی صلاحیت رکھتی ہے۔ مذکورہ آلہ 3 سیکنڈ میں پوچھے گئے لفظ کا ترجمہ کرسکتا ہے۔”ٹرایوس“کمپنی کی جانب سے تیار کردہ آلہ مصنوعی ذہانت پراعتماد کرتا ہے۔ اس کا مقصد نہ صرف ایک سے دوسری زبان میں ترجمہ کرنا ہے بلکہ یہ رابطے کا بھی بہترین ذریعہ اور بہت سے لوگوں کے لیے اچھا خاصا اور معقول کاروبار بھی بن سکتا ہے۔اس آلے کا نام ”ٹریوس ٹچ“ رکھا گیا ہے۔ انٹرنیٹ اور بغیر انٹرنیٹ دونوں طرح کام کرتا ہے۔ پہلے مرحلے میں اس میں 85 زبانیں ترجمہ کرنے کی صلاحیت تھی اور اب اس میں 20 زبانوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس میں 21 2500 ملی میٹرامپیئر بیٹری استعمال کی جاتی ہے۔ سائز میں یہ2.4 انچ ہے۔