بریدہ.... قصیم پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ جعلی اقامے ، ڈرائیونگ لائسنس ، ہیلتھ انشورنس کارڈ تیار کرنے والا بنگلہ دیشی کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیاگیا۔ گرفتاری الرس شہر میں عمل میں آئی۔ پولیس کو رپورٹ ملی تھی کہ کوئی غیر ملکی جعلی دستاویزات تیار کرنے والا جدید ترین نظام اپنے گھر میں قائم کئے ہوئے ہے اور جعلی کارڈ فروخت کررہا ہے۔