چینی قونصلیٹ پر حملے کے متاثرین کیلئے امداد
کراچی ...تحریک انصاف کے وزراء علی زیدی اور فیصل واوڈا نے چینی قونصلیٹ پر حملے میں شہید اہلکاروں کے ورثا اور زخمی سیکیورٹی گارڈ کی امداد کا اعلان کردیا۔وفاقی وزیر علی زیدی نے جناح اسپتال کا دورہ کیا۔ حملے میں زخمی سیکیورٹی گارڈ کی عیادت کی۔ انہوں نے سیکیورٹی گارڈ کو 3 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔علی زیدی نے کہا کہ شہید اہلکاروں کے بچوں کے تعلیمی اخراجات برداشت کروں گا۔ سیکیورٹی گارڈ جمن جیسے لوگ قوم کے اصل ہیرو ہیں۔ جمن نے اپنی جان پر کھیل کر ملک کی لاج رکھی۔دوسری جانب وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے شہدا کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور اپنی وزارت میں شہدا کے اہل خانہ کے دو، دو افراد کو نوکری دینے کا اعلان کیا۔فیصل واوڈا نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ہم اپنے شہدا کو عزت دیتے ہیں۔