Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شارجہ اور عجمان میں بارش، سڑکوں پر پانی جمع، اسکول بند

دبئی:شارجہ اور عجمان میں موسلادھار بارش کے باعث ٹریفک ازدحام، حادثات اور اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل ہوگئیں۔ آج پیر کو علی الصباح ہونے والی بارش کے باعث اسکولوں کے لئے نکلنے جانے والے طلبہ واپس آگئے جبکہ مرکزی شاہراہو ں پر پانی جمع ہوگیا۔ شارجہ اور عجمان سے دبئی لے جانے والی شاہراہ پر غیر معمولی ٹریفک ازدحام ہوگیا۔ شارجہ پولیس نے ڈرائیوروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی جبکہ شہریوں اور غیر ملکیوں کو پر خطر مقامات سے دور رہنے کا کہا ہے۔ 
  • امارات کی تازہ ترین خبریں واٹس ایپ پر وصول کریں
 

شیئر: