آزاد کشمیر کراٹے چیمپئن شپ: 200 سے زائد کھلاڑیوں کی شمولیت
مظفرآباد:آزاد کشمیر میں مارشل آرٹس کے فروغ کے لئے ووشو چیمپیئن شپ کے مقابلوں میں 200 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ مقابلوں میںجوش سے بھرپور کھلاڑیوںکے خوبصورت ایکشن کے ساتھ مقابلے ہوئے۔ مظفرآباد کے اسپورٹس کمپلیکس میں آزادکشمیر ووشو چیمپیئن شپ مقابلوں کا اہتمام کیا گیا ہے جہاں آزاد کشمیر کی یونیورسٹیز اور ا سکولوں کی ٹیموں نے مختلف کٹیگریز میں بھرپور کھیل کا مظاہرہ کیا۔ کھلاڑیوں نے فائٹنگ مقابلوں میں بھرپور مہارت دکھاتے ہوئے اپنے مدمقابل کو شکست سے دوچار کیا۔ بعدازاں فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ ووشو چیمپیئن شپ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ قومی سطح پر مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتنے کے باوجود آزادکشمیر میں یہ کھیل حکام کی توجہ حاصل نہیں کرسکا جس کا ہمیں افسوس ہے۔ موجودہ دور میں نوجوانوں میں منفی سرگرمیوں کے رجحان کا مقابلہ کرنے کیلئے اس طرح کی صحت مند سرگرمیوں کا تسلسل صحت مند معاشرے کے فروغ میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں