چھتیس گڑھ: ای وی ایم کی نگرانی پرتعینات کانگریسی کارکن کی موت
چھتیس گڑھ۔۔۔چھتیس گڑھ میں پی سی سی چیف بھوپیش بگھیل نے ای وی ایم (الیکٹرانک ووٹنگ مشین)میں گڑبڑ کے شبہ پر ریاست کے تمام اسٹرانگ روم کی نگرانی کیلئے کانگریسی کارکنان کو تعینات کردیا۔ بتایا جارہا ہے کہ جیش پور میں ایک کانگریسی کارکن اسٹرانگ روم کے باہرنگرانی پر متعین تھا ۔صبح کو اچانک اس کی حالت خراب ہوگئی جسے فوراً جیش پور کے سرکاری اسپتال پہنچایا گیابعد ازاں اسے امبیکا پور کے ہالیکر اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں ہی اس کی موت واقع ہو گئی۔ پنکج کلیبا گاؤں کا رہنے والا تھا۔ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے کارکن کی موت کا سبب جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی۔