Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدھیہ پردیش: 6خواجہ سرا انتخابی میدان میں

مدھیہ پردیش۔۔۔مدھیہ پردیش ملک کی پہلی ریاست ہے جہاں سے خواجہ سر ا نے انتخابات جیت کر رکن اسمبلی بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔اس مرتبہ 6نشستوں کیلئے خواجہ سرا انتخابی میدان میں اپنی قسمت آزاما رہے ہیں۔مدھیہ پردیش الیکشن آفس سے ملنے والی اطلاع کے مطابق ریاست کی 230اسمبلی نشستوں کیلئے2907امیداور انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ان امیدواروں میں 6خواجہ سرا ہیں۔ ان میں ضلع انوپور کی کوتما سیٹ سے سابق رکن اسمبلی شبنم موسیٰ عرف شبنم کول،ضلع مورینی کی انباہ سیٹ سے 28سالہ نیہا،ضلع دموہ سے 56سالہ ریحانہ سبو بوا، ضلع شہڈول کی جے سنگھ نگری سے 30سالہ سندر سنگھ ، ضلع ہوشانگ کی ہوشنگ آباد سیٹ سے 44سالہ پانچی دیشمکھ اور ضلع اندور کی نشست سے 28سالہ بالا قسمت آزمائی کیلئےانتخابی میدان میں ہیں۔
مزید پڑھیں:- - -  -اجودھیا سیاست نہیں مندر بنانےکی تاریخ طے کرنے آئے ہیں، اودھوٹھاکرے
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں
 
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: