Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات نے برطانوی جاسوس کو رہا کردیا

ابوظبی: متحدہ عرب امارات نے برطانوی جاسوس میتھیو ہیڈجز کو رہا کردیا۔ اماراتی خبر رساں ایجنسی وام نے برطانوی جاسوس کے اقراری بیان کی ویڈیو جاری کی ہے جس میں اس نے متحدہ عرب امارات کے اسلحہ کے سودوں کے متعلق جاسوسی کا اعتراف کیا ہے۔ عدالت نے الزام ثابت ہونے پر اسے عمر قید کی سزا سنائی تھی تاہم صدر مملکت نے قومی دن کی مناسبت سے سزا معاف کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 
 

شیئر: