پاکستان کی 71 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ
اسلام آباد: پاکستان کی 71 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک خواجہ سرا کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق علی لیلیٰ نامی خواجہ سرا نے گزشتہ روز آئی جی اسلام آباد پولیس محمد عامر ذوالفقار سے ملاقات کی اور خواجہ سراﺅں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق آئی جی اسلام آباد پولیس نے مسائل سننے کے بعد ماتحت افسران کو خواجہ سراﺅں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت جاری کی۔ علاوہ ازیں ترجمان پولیس کے مطابق علی لیلیٰ کوخیرسگالی کے طورپراسلام آبادٹریفک پولیس دفتر بھجوایا گیا، جہاں لائسنس کے حصول کےلئے تمام دستاویزی کارروائی اور ٹیسٹ کے بعد انہیں ڈرائیونگ لائسنس فراہم کیاگیا۔