آئیڈیاز 2018ء: یادگاری ٹکٹ ملک بھر میں دستیاب
کراچی: محکمہ ڈاک کی جانب سے شہر قائد میں ہونے والی آئیڈیاز نمایش 2018ءکے موقع پر 10 روپے مالیت کا یادگاری ٹکٹ جاری کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یادگاری ٹکٹ ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن (ڈی ای پی او) اور نیشنل سیکورٹی پرنٹنگ کمپنی نے ڈیزائن کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یادگاری ٹکٹ آج سے ملک کے تمام بڑے اور اہم پوسٹ آفسز میں دستیاب ہوگا۔ واضح رہے کہ دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018ءآج سے کراچی میں شروع کردی گئی ہے جو 30 نومبر تک ایکسپوسینٹر میں جاری رہے گی۔