روس سے تنازع،یوکرین میں مارشل لا
کیف.... روس اوریوکرین میں تناﺅکے باعث یوکرینی صدر کی تجویز پر ملک کے مخصوص علاقوں میں 30 دن کےلئے مارشل لا لگا دیا گیا ۔ نیویارک میں سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں امریکہ نے خبردار کیا کہ یوکرین کے جنگی بحری جہازوں کو پکڑنا اشتعال انگیزی ہے۔ روس کا کہنا ہے کہ یوکرینی بحریہ کے خلاف ایکشن سمندری حدود کی خلاف ورزی پر کیا گیا۔روس اور یوکرین میں تناﺅ کے باعث یوکرینی صدر کی تجویز پر ارکانِ پارلیمنٹ نے مارشل لا کی منظوری دیدی جس کا نفاذ بدھ 28 نومبر سے ملک کے مخصوص حصوں میں کیا جائےگا۔