Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بی جے پی 100سیٹوں تک محدود ہوکر رہ جائیگی، اعظم خان

لکھنؤ۔۔۔۔سماج وادی پارٹی کے سینیئررہنما اور سابق کابینہ وزیر اعظم خان نے کہا کہ عظیم اتحاد کے آگے بی جے پی تنکے کی طرح اڑ جائیگی۔آئندہ پارلیمانی انتخابات میں وہ 100سیٹیں بھی حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے گی۔اعظم خان سے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 3ریاستوں میں ہونیوالے انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے بعد مستقبل کا لائحہ عمل تیار کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری ، فرقہ واریت اور لاقانونیت عام ہوتی جارہی ہے۔ وشوہندوپریشد کے پروگرام کے بارے میں اعظم خان نے کہا کہ اجودھیا میں 5جگہوں پر’’ رام مندر ‘‘کی موجودگی کا دعویٰ کیا جارہا ہے ۔ ایسے عالم میں مندر کہاں تعمیر ہوگا یہ ابھی تک طے نہیں ہوسکا۔
مزید پڑھیں:- - - - -پارلیمانی کمیٹی کے سامنے آر بی آئی گورنر کی پیشی

 

رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: