Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سارک کانفرنس میں مودی کو مدعو کرینگے،دفتر خارجہ

اسلام آباد...دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سارک کانفرنس میں ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کو پاکستان مدعو کیا جائےگا۔کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ اس صدی میں سفارتکاری مکمل تبدیل ہوچکی۔ اب پالیسیاں عوامی امنگوں اور خواہشات کے مطابق بنتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنے پہلے خطاب میں کہا تھا کہ ہند ایک قدم بڑھائے تو ہم 2 قدم آگے آئیں گے ۔ وزیر اعظم نے نریندر مودی کو خط کے جواب میں کہا تھا کہ دہشت گردی اور دیگر مسائل پر بات کرنا چاہتے ہیں۔کشمیر کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو قومی اور عالمی سطح پر ہر طرح سے اجاگر کیا جارہا ہے۔ لیکچر، تصویری نمائش اور کانفرنس منعقد کی جارہی ہیں۔ کشمیر پر انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ ایک کامیابی ہے، جس میں کشمیر میں جاری مظالم کا احاطہ کیا ہے برطانوی پارلیمان کے کشمیری گروپ نے بھی رپورٹ شائع کی۔ترجمان نے کہا کہ اب ہمارے نوجوان اس مسئلے کو ہر میڈیا پلیٹ فارم پر اجا گر کر رہے ہیں۔

شیئر: