Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی ہائی کمیشن میں کمپیوٹرچوری،بنگلہ دیش سے احتجاج

اسلام آباد...پاکستان نے ڈھاکا میں ہائی کمیشن میں چور ی کے خلاف احتجاج کیا ہے ۔ دفترخارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نا معلوم افراد نے ڈھاکا میں قائم پاکستانی ہائی کمیشن کے قونصلر سیکشن میں داخل ہو کر قیمتی کمپیوٹر چوری کرلئے۔ قونصلر سیکشن سے کمپیوٹر چوری کا معاملہ فوری طور پر بنگلہ دیشی پولیس کے علم میں لایا گیا۔ پولیس نے اس حوالے سے ایف آئی آر درج کرلی گئی ۔ترجمان دفتر خارجہ نے تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ہائی کمیشن انتہائی محفوظ مقام پر واقع ہے۔ وہاں چوری کا معاملہ انتہائی سنجیدہ ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دفتر خارجہ کی جانب سے ڈھاکا اور اسلام آباد میں موجود بنگلہ دیشی حکام سے شدید احتجاج کیا گیا ہے۔ ہائی کمیشن کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنا بنگلہ دیش حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ بنگلہ دیش سے مطالبہ کیا گیا کہ بنگلہ دیشی حکومت پاکستانی ہائی کمیشن میں چوری کے معاملے کی تحقیقات کرکے ملزمان کو کٹہرے میں لائے۔

شیئر: