فلم کی ناکامی پر عامر کی معذرت
بالی وڈ اداکار عامر خان کی حالیہ ریلیز ہونےوالی فلم ٹھگز آف ہندوستان' کو توقع کے مطابق شہرت نہ ملنے اور ناکام ہونے پر عامر خان نے مداحوں سے معذرت کرلی ہے۔ہندوستانی میڈیا کے مطابق عامرخان کا کہنا ہے انہیں احساس ہے کہ فلم مداحوں کے معیار پر پوری نہیں اترسکی۔ عامرنے فلم کو پسند کرنےوالوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔واضح رہے کہ عامر خان کی امیتابھ بچن کےساتھ پہلی فلم ٹھگز آف ہندوستان مہنگے بجٹ کی فلم تھی جو فلم بینوں پر خاص تاثر قائم نہیں کرسکی