ریاض.... یہاں ادارہ امر بالمعروف و نہی عن المنکر نے پولیس کے تعاون سے دارالحکومت کے ایک محلے میں شراب کشی کرنے والی ایک بھٹی دریافت کرلی۔ غیر قانونی طور پر مقیم تاریک وطن یہ بھٹی چلا رہے تھے۔ امر بالمعروف کے ترجمان شیخ محمد السبر نے بتایا کہ بھٹی کی موجودگی کی اطلاع مقامی باشندوں نے دی تھی۔ چھاپہ مارنے پر شراب کشی کے آلات اور بھاری مقدار میں شراب برآمد ہوئی جسے تلف کردیاگیا۔