حیدرآباد.... جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی پولٹری کے نمائش شروع ہوگئی۔یہ 28تا30ستمبر حیدرآباد میں جاری رہیگی۔ توقع ہے کہ اس میں 30ہزار افراد شرکت کریں گے۔اس نمائش میں 330ہندوستانی اسٹالزاور 80بین الاقوامی اسٹالز لگائے جائیں گے۔اس نمائش میں مختلف ممالک میں 1400مندوبین شرکت کریں گے۔انڈین پولٹری اایکوپمنٹ مینو فیکچررس اسوسی ایشن کے صدر ہریش گروانے نے کہا کہ اس نمائش میں جنوبی امریکہ،مشرق وسطیٰ، افریقہ اور دیگر ممالک سے مندوبین شرکت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جانوروں کی دیکھ بھال کے لئے سرگرم تنظیمیں اور ادارے اس میں شرکت کریں گے۔