چین، کیمیکل پلانٹ کے باہر دھماکہ،22 ہلاک
بیجنگ... چین کے شمالی صوبے میں کیمیکل پلانٹ کے باہر د ھماکے میں 22افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔ چینی حکام کے مطابق دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ 38ٹرک اور 12د یگرگاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ ابتدئی اطلاعات کے مطابق دھماکہ کیمیکل سے لدے ایک ٹرک میں ہوا جو پلانٹ کے اندر جانے کے لئے قطار میں کھڑا تھا ۔ دھما کے میں زخمی افراد کو فوری طور پر طبی امداد کےلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حکام نے امدادی کام مکمل ہونے تک لوگوں کو جائے حادثہ سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔ تحقیقات شرو ع کر دی گئی۔