موٹاپا بہت سے خطرناک امراض کا سبب بنتا ہے
بیلی فیٹ سے جان چھڑانا بہت ضروری ہے . محض اس لیے نہیں کہ یہ آپ کو بد نما بناتی ہے اور اعتماد میں کمی کا سبب بنتی ہے بلکہ یہ آپکی صحت کے لیےبھی نقصان دہ ہے . جسم پر اضافی چربی ہائی بلڈ پریشر ، ذیابیطس ، ڈیمینشیا اور جگر کے امراض کا خطرہ بڑھا دیتی ہے . 2004 میں ذیابیطس کیئر کی ایک رپورٹ کے مطابق پیٹ پر موجود اضافی چربی کا ذیابیطس ٹائپ 2 سے گہرا تعلق ہے .
2008 میں انٹرنیشنل جرنل آف کلینیکل پریکٹس میں شائع ہونے والی رپورٹ بھی موٹاپا اور ٹائپ 2 ذیابیطس کے درمیان تعلق واضح کرتی ہے .
2016 میں شائع ہونے والی ذیابیطس کیئررپورٹ میں بھی پیٹ کی اضافی چربی اور موٹاپا کو امراض قلب اور گردوں کے امراض کا سبب قراردیا گیا ہے .
2014 میں جرنل آف امریکن کالج آف کارڈیولوجی میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق پیٹ کے گرد اضافی چربی باقی تمام جسم پر موجود چربی کے مقابلے میں زیادہ بلڈ پریشر بڑھانے کا سبب بنتی ہے . نہ صرف امراض قلب بلکہ یہ نیند میں خلل ، ڈیمینشیا ، ایلزائمر اور لو برین والیم کا سبب بھی بنتی ہے . لہذا بیلی فیٹ کو کنٹرول کرنا بہت اہم ہے . صحت مند رہنے اور خطرناک امراض سےبچنے کے لیے فٹ رہنے کی اہمیت اپنی جگہ مقدم ہے .